پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ اموات کی تعداد 50 سے کم رہی ہے۔
سرکاری پورٹل کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 ہزار 899 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مزید 46 افراد لقمہ اجل بنے تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار 524 رہی۔
یوں اب تک ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 2 ہزار 416 ہوگئی جس میں سے 91 فیصد یعنی 4 لاکھ 56 ہزار 969 مریض صحتیاب ہوگئے جبکہ اموات کی تعداد 10 ہزار 644 تک پہنچ گئی، اس طرح ملک میں فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 803 رہ گئی۔
خیال رہے کہ ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا اور جون میں اس کا پھیلاؤ عروج پر جا پہنچا تھا تاہم جولائی سے کیسز میں کمی آتی گئی اور ستمبر تک بہتری کا یہ سلسلہ جاری رہا۔
اکتوبر اور خاص طور پر نومبر میں وبا کی شدت میں دوبارہ تیزی آگئی اور حکومت کی جانب سے دوبارہ تعلیمی اداروں کی بندش کے علاوہ متعدد پابندیاں عائد کردی گئیں جبکہ دسمبر میں بھی صورتحال پریشان کن ہے۔
آج 10 جنوری کو ملک میں مجموعی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔
سندھ
پاکستان میں اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ سندھ ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 505 کیسز کا اضافہ ہوا اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار 509 تک پہنچ گئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں اس عالمی وبا کے باعث مزید 14 مریضوں کے انتقال کرنے سے اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 693 تک پہنچ گئی ہے۔
پنجاب
صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 798 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 909 ہوگئی۔
تاہم صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 18 مریض لقمہ اجل بنے اور اس طرح پنجاب میں وائرس کے سبب اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 260 ہوگئی۔
خیبرپختونخوا
صوبہ خیبرپختونخوا میں مزید 397 افراد کو کورونا وائرس نے متاثر کیا، یوں وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 61 ہزار 148 ہوگئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وبا کے باعث صوبے میں مزید 10 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد اب تک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 728 پر جا پہنچی۔
بلوچستان
رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی کیسز 18 ہزار 373 ہوگئے۔
بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں ایک فرد کا اضافہ ہوا اور اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 188 تک پہنچ گئی۔
اسلام آباد
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 150 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 39 ہزار 120تک جا پہنچی۔
وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے مزید 3 مریض جاں بحق ہوئے اور اس طرح وہاں اموات کی مجموعی تعداد 439 تک پہنچ گئی۔
آزاد کشمیر
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا وبا نے مزید 27 افراد کو اپنا شکار بنایا جس کے بعد وادی میں متاثرین کی تعداد 8 ہزار 478 ہوگئی۔
آزاد کشمیر میں وائرس سے مزید ایک مریض کے انتقال کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 235 تک جا پہنچی۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں وبا کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 879 پر برقرار ہے۔
مزید یہ کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید کوئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی اور وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 101 پر برقرار ہے۔
صحتیاب افراد
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 524 افراد شفایاب ہوئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 4 لاکھ 56 ہزار 969 ہوگئی۔
مجموعی صورتحال
ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:
مصدقہ کیسز: 502416
صحتیاب: 456969
اموات: 10644
فعال کیسز: 34803
ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار 509 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 909 تک پہنچ چکی ہے۔
صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 61 ہزار 148 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 373 ہے۔
علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 39 ہزار 120 ، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 478 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 879 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔
ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:
سندھ: 3693
پنجاب: 4260
خیبرپختونخوا: 1728
بلوچستان: 188
اسلام آباد: 439
آزاد کشمیر: 235
گلگت بلتستان: 101