پاکستان میں کورونا سے مزید 3 افراد انتقال کرگئے


پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد انتقال کرگئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 28724 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 548 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 3 افراد انتقال کرگئے۔

پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 955 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 6373 تک جا پہنچی ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 330 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 131675 ہوگئی ہے جب کہ 2440 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 97602 ہے اور 2215 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 13401 اور ہلاکتیں 145 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 36662 اور 1256 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 2389 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 65 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 3164 اور 74 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 15862 ہے اور اب تک 178 مریض انتقال کرچکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں