پاکستان میں کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہوگی: آسٹریلوی کپتان


میلبرن: آسٹریلوی ون ڈے ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

فوکس کرکٹ کی رپورٹ کے مطابق ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہوگی وہاں شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم کا رخ کرتی ہے۔

آسٹریلوی کپتان سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا یہ وقت آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے درست ہے، جس پر انہوں نے کہا یہ درست وقت ہے یا نہیں اس کا فیصلہ کرکٹ آسٹریلیا کو کرنا ہے۔

آسٹریلوی اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا پاکستان میں پیدا ہوا ہوں اور وہاں کرکٹ کھیلنا بڑا فیصلہ ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ آسٹریلیا سے رواں سال مارچ میں ہونے والی 5 میچز کی ون ڈے سیریز میں سے کچھ میچز کراچی یا لاہور میں کرانے کی درخواست کی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں