پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے خلاف مختصر میوزیکل فلم ‘کی جانا’ ریلیز کردی گئی۔
غیرت کے نام پر قتل کے خلاف بننے والی مختصر میوزیکل فلم ‘کی جانا’ کو بلوچستان میں فلمایا گیا ہے جس کےگانے کے ڈائریکٹر نبیل قریشی ہیں۔
فلم ‘کی جانا’ کے میوزک کمپوزر اور گلوکار شانی ارشد، پروڈیوسر فضا علی اور پروڈکشن فلم والا کی ہے۔
مختصر میوزیکل فلم کے کردار اداکارہ سونیا حسین، محسن عباس، شکیل حسین اور شہزاد ملک نے ادا کیے ہیں۔
فلم ‘کی جانا’ کو ریلیز ہونے کے کچھ گھنٹوں کے بعد ساڑھے 3 ہزار بار دیکھا جاچکا ہے۔