وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔
بیجنگ میں چائنہ بزنس راؤنڈ اپ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کاروبار کے مواقع کے بارے میں آپ سے بات کر کے بہت خوشی ہوئی اور میں نے اس حوالے سے بہت کھل کر بات کی، پاکستان اور چین اسٹریٹجک پارٹنرز ہیں اور ان کی دوستی 73 سال پرانی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بیجنگ میں ہونے والی میٹنگز نتیجا خیز تھی، میں یہاں پانچویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کرنے کے لیے آیا تھا، میں نے اپنے ہم منصب سے ملاقات کی اور ہم نے تمام معاملات پر کھل کر بات چیت کی، یہ میٹنگز کامیاب اور مثبت تھیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری فلیگ شپ پروجیکٹ ہے، ہم اس منصوبے کے فیز 1 کو کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد فیز 2 میں داخل ہوچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس زراعت، معدنیات اور آئی ٹی میں کاروبار کرنے کے لیے وسیع اسکوپ ہے، ہم چند سرکاری اداروں کی نجکاری بھی کرنے جارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سی پیک کا بنیادی مقصد تھا کہ جب اس کا پہلا مرحلہ مکمل ہوجائے گا تو ہمارے پاس سی پیک کے راستے پر خصوصی اقتصادی سیٹ اپ ہوگا اور اس پر تیزی سے کام جاری ہے،