کراچی: اٹلی کے قونصل جنرل ڈینیلو جیورڈینیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں اٹلی کی ٹیکنالوجی کا فروغ خوش آئند ہے پاکستان میں اٹلی کی ٹیکنالوجی پر مشتمل ڈیزل انجن کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹلی کی ٹیکنالوجی پاکستان میں ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوگی اٹلی دنیا کے مارکیٹ لیڈر ملکوں میں سے ایک ہے جس کے تیار کردہ انجن کم سے کم کاربن خارج کرکے ماحول کو محفوظ بنانے میں معاون کردار ادا کرتے ہیں۔
اٹلی کے ایف ٹی پی انجنز کی تعارفی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی پاور زون کے تحت اٹلی کے انجنزکی تعارفی تقریب میں پاور زون کے سی ای او میاں احسن علی، ریکارڈو پوانی اور جیانا ماریا، منصور رضوی صدر پاکستان سوسائٹی آف ایگری کلچر انجینئرز نے شرکت کی۔
اس موقع پر اطالوی قونصل جنرل نے کہا کہ اٹلی مشینری اور میکاٹرانکس میں عالمی لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے اور اپنی انٹرپرائزز کی تعداد کے لحاظ سے یورپ میں سرفہرست ایف ٹی پی انڈسٹریل نمایاں اور بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے جو اب آئیویکو گروپ کا حصہ ہے۔