‘پاکستان میں آئندہ ہفتے سے کورونا کے روزانہ 50 ہزار ٹیسٹ ہوں گے‘


اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے پاکستان میں ہر روز کورونا وائرس کے 50 ہزار ٹیسٹ ہونے لگیں گے۔

سینئرصحافی حامد میر سے بات کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایاکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ہونے والےا جلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ ملک کے تمام متعلقہ اداروں کوکورونا ٹیسٹنگ کٹس فراہم کی جائیں گی تاکہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت اضافہ کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے صرف ان لوگوں کے ٹیسٹ کیے جاتے تھے جن میں کچھ علامات ظاہر ہوتی تھیں لیکن اب مختلف علاقوں میں کورونا کے رینڈم ٹیسٹ شروع کیے جائیں گے۔

چیئرمین این ڈی ایم اےکا کہنا تھاکہ اس وقت 8 لاکھ کٹس ڈستیاب ہیں اور مزید کٹس خریدنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ کورونا ٹیسٹ کی تعداد کو ملک بھر میں مزید مؤثر کیا جاسکے۔


اپنا تبصرہ لکھیں