پاکستان شوبز انڈسٹری میں سرجری کی وجہ سے سب فنکاروں کی شکلیں ایک جیسی ہیں: حسن شہریار یاسین

پاکستان شوبز انڈسٹری میں سرجری کی وجہ سے سب فنکاروں کی شکلیں ایک جیسی ہیں: حسن شہریار یاسین


بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی فیشن ڈیزائنر و اداکار حسن شہریار یاسین المعروف ایچ ایس وائے کا کہنا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کے چہرے ایک جیسے ہو گئے ہیں، سب ہی نے کاسمیٹک سرجریز کر والی ہیں۔

ایچ ایس وائے نے حال ہی میں معروف اداکار، کامیڈین و میزبان احمد علی بٹ کی پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔

اس دوران ایچ ایس وائے نے جہاں ایک بارپھر اپنی ماضی سے تلخ یادوں کو تازہ کیا وہیں انہوں نے احمد علی بٹ کے دلچسپ سوالات کا جواب بھی دیا۔

پوڈ کاسٹ کے دوران ایچ ایس وائے نے کہا کہ میں نے مکمل معاملات احمد علی بٹ پر چھوڑ دیے ہیں، اب وہ لڑکی ڈھونڈے میرے لیے اور جب جہاں چاہے میری شادی کردے۔

ایچ ایس وائے نے شو کے دوران دعوٰی کیا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد فنکاروں جن میں مرد و خواتین دونوں شامل ہیں، سب نے کاسمیٹک سرجیریز کروا رکھی ہیں۔

اداکار حسن شہریار یاسین کا اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خوبصورتی اندر سے آتی ہے، میک اپ اور پلاسٹک سرجریز کروانے سے خوبصورتی نہیں آتی، جیسے کہ پاکستان میں مہوش حیات حقیقی معنوں میں خوبصورت دکھائی دیتی ہیں جبکہ عائشہ عمر بھی خوبرو اداکارہ ہیں۔

ایچ ایس وائے نے فیشن کی دنیا سے وابستہ مردوں ست متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج کل کے مرد اداکاروں کو دیکھیں تو ہر کوئی ایک جیسا ہی نظر آتا ہے، ہر کسی کے بال ایک ہی انداز کے بنے ہوتے ہیں، ہر کسی کی داڑھی، گال، جبڑا اور حتیٰ کہ ٹھوڈی بھی ایک ہی جیسی دکھائی دیتی ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ سب ہی فنکار ایک جیسے نظر آتے ہیں اور ہر کسی نے ناک کی سرجری کروا رکھی ہے، سب کی آئی بروز اوپر چڑھ گئی ہیں اور سب ہی فِلرز بھی کروا رکھے ہیں۔

حسن شہریار یاسین نے کسی بھی اداکار یا اداکارہ کا نام لیے بغیر کہا کہ شوبز انڈسٹری میں پلاسٹک سرجریز عام ہیں اور سب نے یہ خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں