پاکستان شاہینز کو ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں شکست

پاکستان شاہینز کو ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں شکست


ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز کو 30 رنز سے شکست دے دی۔

اتوار کے روز کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر ایڈیلیڈ اسٹرائیکر کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز اسکور کیے۔

اس میچ کی خاص بات جیک ونٹر کی جارحانہ سنچری تھی جنہوں نے 8 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 104 رنز اسکور کیے جبکہ ہیری میننٹی نے 52 رنز بنائے جس میں 9 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے عباس آفریدی نے 3 اور فیصل اکرم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان شاہینز نے 18.1 اوورز میں 167 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔

عباس آفریدی نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 54 رنز اسکور کیے، انہوں نے عارف یعقوب کے ساتھ آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 60 رنز کا اضافہ کیا لیکن یہ کوششیں ناکافی ثابت ہوئیں۔

فاتح ٹیم کی طرف سے لیئم اسکاٹ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں