پاکستان شاہینز، بنگلادیش سیریز کی تیاریاں مکمل، پہلا میچ کل

پاکستان شاہینز، بنگلادیش سیریز کی تیاریاں مکمل، پہلا میچ کل


پاکستان شاہینز اور بنگلا دیش اے کی سیریز کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا 4 روزہ میچ کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

میچ سے قبل اسلام آباد کلب میں پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے نے پریکٹس سیشن کیا۔

ہیڈ کوچ عمر گل کی نگرانی میں پاکستان شاہینز نے بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی، بنگلا دیش اے نے بھی اپنا پہلا پریکٹس سیشن کیا۔

کپتان بنگلادیش اے انعام الحق اور شاہینز کے کپتان سعود شکیل نے ٹرافی رونمائی کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دو 4 روزہ میچز اور 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کی میزبانی اسلام آباد کلب کرے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں