پاکستان سے ہوم سیریز، خالد محمود ٹائیگرز کے ٹیم ڈائریکٹر مقرر ہوگئے

پاکستان سے ہوم سیریز، خالد محمود ٹائیگرز کے ٹیم ڈائریکٹر مقرر ہوگئے


ڈھاکا: 

 بنگلہ دیش نے پاکستان سے ہوم سیریز کے لیے خالد محمود کو ٹیم ڈائریکٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سابق کپتان سردست بورڈ میں بطور ڈائریکٹر کام کررہے ہیں، ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں مایوس کن پرفارمنس کے بعد بنگلہ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں، میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی بی نے مقامی کوچ محمد صلاح الدین کو معاون کوچ بننے کی پیشکش کی ہے۔

اس کے علاوہ سابق چیف سلیکٹر کو فرخ احمد کو نیشنل سلیکشن پینل میں دوبارہ لانے پر بھی غور ہورہا ہے، تاہم ابھی یہ حتمی نہیں کہ صلاح الدین اور فرخ احمد یہ ذمہ داری قبول کرتے ہیں یا نہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں