لاہور: دورہ پاکستان کے لیے سری لنکا کی 16 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان جمعرات 14نومبر کو متوقع ہے۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق مجوزہ ٹیم میں تمام سینئرکھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 11دسمبر سے راولپنڈی اور 19 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کا شیڈول لنکن بورڈ کے حوالے کیاجاچکا ہے، باضابطہ اعلان چند روز میں ہوگا۔
دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے آنے والی سری لنکن ٹیم کا کیمپ 18 نومبر سے کولمبو میں شیڈول کیاگیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس اہم سیریز کی تیاریوں کا آغاز کررکھاہے، میڈیا کے ایکریڈیشن کارڈزکا مرحلہ بھی جلد شروع ہورہا ہے۔