پاکستان سوسائٹی کی جانب سے پاکستان ڈے پروگرام آج منعقد ہوگا، وزیراعظم آذادکشمیر قونصل جرنل سمیت منتخب نمائیندے شرکت کرنگے، انتظامات مکمل کرلیئے گئے


پاکستان سوسائٹی کی جانب سے پاکستان ڈے پروگرام آج منعقد ہوگا، پاکستانی قونصل جرنل سمیت منتخب نمائیندے شرکت کرنگے، انتظامات مکمل کرلیئے گئے

ڈیلس( راجہ زاہد اختر خانزادہ ) 

ڈیلس میں پاکستانیوں کی سب سے بڑی نمائیندہ تنظیم پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس کی جانب سے قرارداد پاکستان تیئیس مارچ کا پروگرام آج منعقد کیا جارہا ہے جسمیں وزیراعظم آذاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان پاکستان کی قونصل جرنل عائیشہ فاروقی اور امریکی کانگریس کی رکن ایڈی برنیس جانس مھمھان خصوصی ہونگی، پاکستان سوسائیٹی کے نومنتخب صدر عابد ملک نے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں اور پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد اس پروگرام میں شرکت کرکے اپنے مادروطن سے محبت کا اظہار کرے گی، سوسائیٹی کے ٹرسٹی بورڈ کے رکن اور سینیئر رہنما برکت بسریا کا کہنا تھا کہ کمیونٹی متحد ہے اور سوسائٹی کے پرچم تلے جمع ہوکر ہمیشہ اپنے آبائی ملک سے اسطرح ہی محبت کا اظہار کرتے رہینگے۔ مذکورہ پروگرام میں ڈیلس اور دیگر شہروں کی منتخب اراکین ججز بھی شریک ہونگے، پرتکلف عشائیہ کے ساتھ ساتھ قومی اور ملی نغمہ بھی پیش کیئے جائینگے، یہ پروگرام جمعہ انتیس مارچ آج پلانو شہر کے میریٹ لیگیسی ٹاؤن سینٹر میں منعقد ہوگا جوکہ شام سات بجے سے رات گئے تک جاری رہے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں