میزبان پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا۔ کھیل رکنے تک سری لنکن ٹیم 5 وکٹوں پر 222 رنز بنا چکی تھی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکن ٹیم نے 202 رنز 5 کھلاڑی کے نقصان پر اپنی اننگز کا آغاز کیا۔
وکٹ پر موجود دھننجايا ڈی سلوا اور نروش ڈک ويلا نے 20 رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد بارش شروع ہوگئی جس کے باعث کھیل کو روک دیا گیا۔
پہلا ٹیسٹ: سری لنکا کے 202 رنز پر 5 آؤٹ
ڈی سلوا 54 رنز اور ڈک ويلا 15 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ قومی ٹیم کی جانب سے نوجوان بولر نسیم شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ٹیسٹ کے پہلے روز کپتان ديمتھ کرونا رتنے 59، اوشاڈا فرنينڈو 40، کوشل مينڈس 10، اينجلو ميتھيوز 31 اور دنيش چندی مل 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
قومی ٹیم نے عابد علی اور عثمان شنواری کو ٹیسٹ میں ڈیبیو کروایا ہے جبکہ 10 سال بعد اسکواڈ میں واپسی کرنے والے فواد عالم کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں 10 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے۔
پاکستان ٹیم
کپتان اظہر علی، شام مسعود، عابد علی، بابر اعظم، حارث سہیل، اسد شفیق، وکٹ کیپر محمد رضوان، عثمان شنواری، محمد عباس، نسیم شاہ، شاھین شاہ آفریدی۔
سری لنکا ٹیم
کپتان ديمتھ کرونا رتنے، اوشاڈا فرنينڈو، لہيرو کمارا، دھننجايا ڈی سلوا، نروش ڈک ويلا، دلرواں پريرا، اينجلو ميتھيوز، کوشل مينڈس، دنيش چندی مل، کسن رجیتھا، وشوا فرنينڈو۔