پاکستان جونیئر ایتھلیٹکس ٹیم کو بھارتی ویزے جاری نہ ہوئے

پاکستان جونیئر ایتھلیٹکس ٹیم کو بھارتی ویزے جاری نہ ہوئے


پاکستان جونیئر ایتھلیٹکس ٹیم کو بھارتی ویزے جاری نہیں کیے گئے۔

پاکستان جونیئر ایتھلیٹکس ٹیم نے بھارت میں ساؤتھ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں حصہ لینا ہے۔

چیمپئین شپ 11 سے 13 ستمبر تک بھارتی شہر چنائی میں شیڈول ہے جبکہ  پاکستان جونیئر ایتھلیٹکس ٹیم کو 8 ستمبر کو بھارت روانہ ہونا ہے۔

دوسری جانب ایتھلیٹکس فیڈریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کلیئرنس سمیت تمام کاغذات جمع کرائے ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی ویزوں کے جلد اجراء کے لیے پُراُمید ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں