پاکستان آرٹس کونسل کراچی میں جنگ اور جیو کے اشتراک سے پاکستان تھیٹر فیسٹیول کا آج 24 واں روز ہے۔
پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں مقامی گروپ کی جانب سے آج رات 8 بجے شو پیش کیا جائے گا۔
ہدایت کارہ ثمینہ ناظر کے اس تھیٹر پلے کا نام ’شب بخیر ماں‘ ہے جسے اردو زبان میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آرٹس کونسل کراچی میں پاکستان تھیٹر فیسٹیول رواں ماہ 8 ستمبر کو شروع ہوا تھا جس کا اختتام آئندہ ماہ 8 اکتوبر کو ہو گا۔