پاکستان تھیٹر فسٹیول کا آخری دن، ترک گروپ کی ورکشاپ ہو گی

پاکستان تھیٹر فسٹیول کا آخری دن، ترک گروپ کی ورکشاپ ہو گی


جیو، جنگ گروپ اور آرٹس کونسل کے اشتراک سے جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول آج اختتام پزیر ہو گا۔

پاکستان تھیٹر فسٹیول میں آج سہ پہر 3 بجے ترکیہ کے گروپ کی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ہے جس کا عنوان ’ترکیہ کے روایتی تھیٹر کا تعارف‘ ہے۔

فیسٹیول کی اختتامی تقسیمِ ایوارڈز کی تقریب شام 7 بجے ہو گی، جس کے مہمانِ خصوصی نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ مقبول باقر ہوں گے۔

پاکستان تھیٹر فسٹیول میں آج رات 8 بجے ہدایت کار فرحان عالم صدیقی کا تھیٹر ڈرامہ’تعلیمِ بالغان‘ ایک بار پھر پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان تھیٹر فیسٹول 8 ستمبر سے پاکستان آرٹس کونسل کراچی میں جاری ہے جو آج شام اختتام کو پہنچے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں