پاکستان تحریک انصاف ڈیلس کی جانب سے ڈیلس میں 24 نومبر کو احتجاج کا اعلان


رپورٹ: راجہ زاہد اختر خانزادہ

ڈیلس: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ڈیلس نے 24 نومبر کو دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک ایک پرامن احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ یہ مظاہرہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی رہائی اور غیرقانونی 26ویں آئینی ترمیم کے خاتمے کے لیے ہوگا۔ مظاہرے کا مقام 2040 W Spring Creek Parkway, Suites 134, Plano, Texas مقرر کیا گیا ہے۔ مقامی عہدیدارن کے مطابق احتجاج کے دوران درج ذیل اہم مطالبات پر زور دیا جائے گا:

• عمران خان سمیت تمام بے گناہ سیاسی قیدیوں کی رہائی

• 26ویں آئینی ترمیم کا خاتمہ

• جمہوریت اور آئینی حقوق کی بحالی

• عوامی مینڈیٹ کی واپسی

پی ٹی آئی ڈیلس کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ ظلم و جبر کے خلاف عالمی آواز انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جوق در جوق اس مظاہرے میں شریک ہوں اور حکومت وقت کے جبر و ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔ یہ احتجاج نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں موجود پی ٹی آئی چیپٹرز کے ہم آہنگ مظاہروں کا حصہ ہوگا، جو ایک واضح پیغام دے گا کہ دنیا بھر میں پاکستانی حکومت کی پالیسیوں سے نالاں ہیں۔ ڈیلس میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت احتجاج کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ مظاہرہ جمہوری اقدار کی بحالی اور پاکستان کے عوام کے حقوق کے تحفظ کی عالمی کوششوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے تمام شرکاء سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ وقت اور مقام پر پہنچ کر اس مظاہرے کو کامیاب بنائیں اور دنیا کو دکھائیں کہ پاکستانی عوام دنیا بھر میں اپنے حقوق کے لیے متحد ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں