وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے گزشتہ روز متنازع بیان پر پاکستانی اداکار عمران عباس کا بھی ردعمل سامنے آگیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اسحاق ڈار کے حالیہ بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہنگائی کا ذمہ دار گزشتہ حکومت کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا میں رہنے کیلئے اللہ تعالیٰ نے قائم کیا یہ واحد ملک ہے جو کلمہ شریف کے نام پر بناتھا یہاں تک کہ سعودی عرب بھی کلمہ شریف کے نام پر نہیں بنا تو اگر اللہ تعالیٰ نے اسے بنایا ہے تو اس کی حفاظت، ترقی اور خوشحالی اللہ کے ذمے ہے۔
عمران عباس نے اسحاق ڈار کے اس متنازع بیان پر انسٹاگرام سٹوری پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا “پاکستان اب تیرا اللہ حافظ ہے”۔