پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کے قائم مقام ایم ڈی برطرف


 اسلام آباد: 

پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کے قائم مقام ایم ڈی ندیم نذیر کو سپلائرز کو اضافی ادائیگیوں کے الزام میں برطرف کردیا گیا۔ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کے قائم مقام ایم ڈی ندیم نذیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، انہیں ایل این جی سپلائرز کو اضافی ادائیگیاں کرنے پر برطرف کیا گیا۔

حکام کے مطابق  معاملے کی تحقیقات تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، تحقیقاتی کمیٹی ایل این جی سپلائرز کو اضافی ادائیگیوں کی تحقیقات کرے گی، جی ایچ پی ایل کے سی ای او مسعود نبی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں