پاکستان ایران کیساتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر سے قبل پائپ لائن سروے کی دوبارہ توثیق کریگا

پاکستان ایران کیساتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر سے قبل پائپ لائن سروے کی دوبارہ توثیق کریگا


اسلام آباد: ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تعمیر کے معاملے پر  پاکستان گیس پائپ لائن کی تعمیر سے قبل پائپ لائن سروے کی دوبارہ توثیق کرے گا۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گوادر سے ایرانی سرحد تک80 کلو میٹرپائپ لائن تعمیر ہوگی۔

ذرائع کے مطابق انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز نے سروے کی دوبارہ توثیق کیلئے ٹینڈر جاری کر دیے ہیں، سروے اورانجینئرنگ ڈیزائن کیلئے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ منصوبے کا پہلے کیا گیا سروے اورانجیئرنگ ڈیزائن دہائیوں پرانا ہے، پاکستان ممکنہ 18 ارب ڈالر جرمانے سے بچنے کیلئے ہر ممکن اقدامات  کر رہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں