پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے مذاکرات آج بیجنگ میں ہوں گے


 اسلام آباد: 

 پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسیفک گروپ کے درمیان اہممذاکرات آج (بدھ) بیجنگ میں شروع ہونگے۔

وفاقی سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کی سربراہی میں اعلی سطح وفد چین پہنچ گیا ہے جبکہ مذاکرات میں پاکستان کی طرف سے فیٹف ایکشن پلان پر عملدرآمد بارے جمع کروائی گئی تیسری کمپلائنس رپورٹ پر تبادلہ خیال ہوگا جس کی بنیاد پر پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا بلیک لسٹ میں شامل کرنے سے متعلق غور ہوگا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حالیہ اقدامات سے ایف اے ٹی ایف مطمئن ہے اور پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا البتہ گرے لسٹ میں نام موجود رہے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مذاکرات میں ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ کو بتایا جائے گا کہ پاکستان نے ٹیررازم فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلیے ڈائریکٹریٹ کراس بارڈر کرنسی موومنٹ قائم کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں اور تجارت کی آڑ میں ہونیوالی منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلیے اس ڈائرٹریکٹ میں خصوصی سیل قائم کیا جائے گا جبکہ یہ ڈائریکٹریٹ آف کراس بارڈر منی کرنسی موونٹ ایف بی آر کے ڈائریکٹریٹ جنرل کسٹمز اینٹلی جننس اینڈ انویسٹی گیشن کے ماتحت کام کرے گا اور ڈائریکٹریٹ آف کراس بارڈر کرنسی موومنٹ کا ہیڈ کوارٹراسلام آباد میں قائم ڈائریکٹریٹ جنرل کسٹمز اینٹلی جننس میں قائم کیا جائے۔

ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے ڈائریکٹریٹ آف کراس بارڈر کرنسی موومنٹ قائم کرنے کے لیے 4 صفحات پرمشتمل آرڈر جاری کردیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں