پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں کمی


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 282 پوائنٹس کی کمی کے بعد 78 ہزار 615 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک ایکسچینج میں کے ایم آئی 30 انڈیکس 658 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 24 ہزار 770 پوائنٹس پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 49 کروڑ شیئرز کے سودے 10 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 23 ارب روپے کم ہو کر 10 ہزار 453  ارب روپے ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں