پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مسلسل آٹھواں مثبت دن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مسلسل آٹھواں مثبت دن


پاکستان  اسٹاک  ایکسچینج  میں آج کاروبار  کا مسلسل آٹھواں مثبت دن رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک 100 انڈیکس 334 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 474 پر بند ہوا ہے۔

100 انڈیکس گزشتہ آٹھ کاروباری دنوں میں 2241 پوائنٹس بڑھا ہے۔

شیئر  بازار  میں آج 39کروڑ  64 لاکھ شیئر کے سودے ہوئے جن کی مالیت 10 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 52 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار  141 ارب روپے ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں