پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا اور 100 انڈیکس27 پوائنٹس کم ہو کر 46 ہزار 393 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100انڈیکس 284 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 46 ہزار 590 رہی۔
بازار میں 19 کروڑ 56 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کےکاروبار کی مالیت 5.53 ارب روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 17 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 891 ارب روپے رہی۔