پاکستان آکر ہمیشہ اچھا لگتا ہے، بھارتی اداکار شتروگن سنہا


لاہور: 

بالی ووڈ اداکار شتروگن سنہا کا کہنا ہے کہ پاکستان آکر ہمیشہ اچھا لگتا ہے، لوگوں کا پیار ہمیشہ یاد رہے گا۔

بھارتی اداکار شتروگن سنہا نے لاہور کے اچانک دورے میں معروف بزنس مین میاں اسد احسان کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔ تقریب میں موجود مہمانوں نے بھارتی اداکار کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔ شتروگن سنہا نے دلہا اور دلہن کے ہمراہ اسٹیج پر تصاویر بنوائیں۔

پاکستان کے دورے کے حوالے سے شتروگن سنہا کا کہنا ہے کہ میاں اسد احسان سے میری گہری دوستی ہے، اُن کے بیٹے کی شادی میں شرکت کرکے دلی خوشی محسوس کررہا ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان آکر ہمیشہ اچھا لگتا ہے، لوگوں کی خوش اسلوبی اور اُن کا پیار ہمیشہ یاد رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکار شتروگن سنہا کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں پاکستانی اداکارہ بھی اُن کے ہمراہ نظر آرہی تھیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں