ہندوستانی پنجابی گلوکاراور فلم اسٹار گیپی گریوال جنھوں نے اپنی فلم ”کیری آن جٹہ“ سے پاکستان میں شہرت پائی ہے گردوارہ ننکانہ صاحب میں خراج عقیدت پیش کرنے پاکستان تشریف لائے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سپر اسٹار نے وزیر اعظم عمران خان اور ان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ذوالفقار بخاری کا دورہ ممکن بنانے کے لئے خاطر خواہ انتظامات کرنے پر اظہار تشکر کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گیپی نے کہا کہ بہت اچھا لگ رہا ہے، بہت ٹائم سے پلان بنا رہےتھے کہ پاکستان آئیں، بابا جی ( بابا گرونانک) کے گھر آنا تھا ننکانہ صاحب، جب انہوں نے بلایا یہ تب ہی ممکن ہوا۔
Nankana Sahib #blessed
Big Thanks to @ImranKhanPTI @capt_amarinder @sayedzbukhari @petervirdee
انہوں نے کہا کہ گوردوارہ ننکانہ صاحب کی مقدس زیارت کے بعد اور بابا گرو نانک دیو جی کی برکات حاصل کرنے کے بعد، ان کا دورہ پاکستان ایک حقیقت بن گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن سے بھی مل رہا ہوں سب اپنے ہی لوگ ہیں، بھائی ہیں اپنے، ہمارا تو گاوں بھی یہاں ہے، تو اسے دیکھنے کا بھی ارادہ کیا تھا۔اور ہم زلفی بخاری صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان کی وجہ سے یہ سب ممکن ہوا،اور میں یہاں آکر بہت خوش ہوں۔
گپی کا کہنا تھا کہ دوبارہ پاکستان اپنی بیوی بچوں کے ساتھ بھی ضرور آئیں گے۔ وہ بھی مجھے بار بار کہ رہے تھے، کہ ہمیں بھی جانا ہے، لیکن اس مرتبہ جلدی میں ہی پلان بنا، اگلی مرتبہ ہم سب فیملی کے ساتھ آئیں گے۔
گیپی نے اپنے گاؤں چک 47 منصورہ پاکستان کا بھی دورہ کیا اور دیہاتیوں کا ان کا پرتپاک خیرمقدم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
Thank you so much mere pind Walio (chak 47 Mansoora PAKISTAN)
Iss pyar da den main kade vi nahi de sakda #prayforpeace @ImranKhanPTI @sayedzbukhari @sherryontopp @capt_amarinder @petervirdee
واضح رہے کہ اس سے قبل ہندوستانی سیاستدان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ بالی ووڈ اداکار سنی دیول بھی گوردوارہ ننکانہ صاحب تشریف لاچکے ہیں۔