پاکستانی ہارر فلم ‘کتاکشا’ لندن میں منعقد ہونے والے ‘لندن فرائٹ فیسٹ فلم فیسٹیول’ میں نمائش کے لیے منتخب کر لی گئی ہے۔
فلم ‘کتاکشا’ پاکستان کی پہلی سائیکلوجیکل ہارر فلم ہے جو کہ رواں ماہ جون میں پاکستانی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تجسس اور خوف سے بھرپور فلم کو رواں برس اگست میں لندن فرائٹ فیسٹ فلم فیسٹیول میں پیش کیا جائے گا۔
لندن فرائٹ فلم فیسٹیول دنیا کا سب سے بڑا ہارر فلم فیسٹیول ہے جو بیس برس سے برطانیہ میں منعقد ہوتا ہے جس میں دنیا بھر کے ‘انڈیپینڈنٹ فلم میکرز’ اپنی ہارر فلمیں پیش کرتے ہیں۔
اس فلم کی ہدایات کاری فلم ساز ابو علیحہ نے کی ہے جب کہ فلم کی کہانی 4 افراد پر مشتمل ہے جو کہ نیوز چینل میں کام کرتے ہیں اور پروگرام کی ریکارڈنگ کے لیے ڈراؤنے مقامات کا رخ کرتے ہیں۔
’کتاکشا‘ انہیں جگہوں پر رونما ہونے والے واقعات کے متعلق ہے، فلم کی مین کاسٹ میں سلیم معراج، نمرا شاہد، مبین گبول، قاسم خان اور کرن تابیر شامل ہیں۔
خوفناک کہانی اور سسپنس سے بھرپور فلم ’کتاکشا‘ کی ایک جھلک: