پاکستان کے نامور گلوکار فرحان سعید نے مولانا طارق جمیل کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار اور اداکار فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عالمِ دین مولانا طارق جمیل کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے یونیورسٹی کے دنوں کو یاد کیا۔
فرحان سعید نے لکھا کہ جب میں یونیورسٹی میں تھا تو اُن دنوں میرے دوست مولانا طارق جمیل کی شان و شوکت کے بارے میں کہا کرتے تھے کہ اِن کے بیانات میں بہت طاقت ہوتی ہے لیکن جب میں نے ذاتی طور پر مولانا صاحب کا خطبہ سُنا تو مجھے ان کے عبارت فصاحت کی شان معلوم ہوئی اور تبلیغ کے صحیح معنی کا احساس ہوا۔
گلوکار نے مولانا طارق جمیل کو خراج تحسین پیش کیا۔
اداکار اور گلوکار فرحان سعید نے مولانا طارق جمیل کو لِیونگ لیجنڈز کی فہرست میں شامل کرنے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ مولانا صاحب کبھی براہِ راست ٹیلیوژن پر ظاہر نہیں ہوئے اور اُنہوں نے ہمیشہ سب کا احترام کیا اور اپنے نیک اخلاق سے لوگوں کے دل جیتے اور پھر اپنے پیروکاروں کے کہنے پر اُنہوں نے ٹی وی پر اپنے بیانات دینا شروع کیے۔
واضح رہے کہ فرحان سعید نے کہا کہ جب میری مولانا صاحب سے بات چیت ہوئی تو مجھے اس بات کا احساس ہوا کہ اسلام کا جوہر سادگی سے جُڑا ہوا ہے۔
دوسری جانب اُنہوں نے مولانا طارق جمیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان میں جاری آپ کی خدمات کے لیے ہم آپ کے شُکرگزار ہیں اور ہماری دُعا ہے کہ اللّہ پاک ہمیشہ آپ کو اپنے فضل وکرم سے نوازے آمین
واضح رہے کہ فرحان سعید نے سوشل میڈیا پر ’لِیونگ لیجنڈز‘ کے نام سے ایک مہم شروع کی ہے جس میں فرحان سعید ملک کے لیے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دینے والی عظیم شخصیات کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔