پاکستانی کھانوں سے بہتر کچھ نہیں: کولن منرو


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو جہاں پاکستان کی مہمان نوازی نے متاثر کیا تو وہیں پاکستان کے کھانوں نے بھی ان کے دل جیت لیے ہیں۔

پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کیوی کھلاڑی کولن منرو بھی پاکستانی کھانوں کے دلدادہ نکلے اور حال ہی میں انہوں نے پاکستان میں اپنی سالگرہ منائی جہاں وہ پاکستان کے دیسی کھانوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

Colin Munro

@manuz05

Shukriya @isbunited aur Karachi. Meri salgirah at Kolachi. Nothing better than desi Pakistani food.

View image on Twitter
1,583 people are talking about this

کولن منرو نے کراچی کے ایک ہوٹل میں اپنی سالگرہ منائی اور اس حوالے سے انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی ٹیم اور کراچی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

کیوی کھلاڑی نے ٹوئٹ میں شکریہ ادا کرنے کے علاوہ یہ بھی بتایا کہ انہیں پاکستان کا کھانا بے حد پسند ہے، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پاکستانی کھانوں سے بہتر کچھ نہیں‘۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان سپر لیگ کے میچز کا شیڈول بھی تبدیل کر دیا گیا ہے جب کہ پی سی بی نے فرنچائز میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کو اپنے وطن جانے کی اجازت بھی دیدی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں