‘پاکستانی کھال ڈروگو’ سوشل میڈیا پر مقبول


اگر آپ معروف امریکی ٹی وی سیریز ‘گیم آف تھرونز ‘ سے واقف نہیں ہیں تو ہو سکتا ہے کہ آپ ‘کھال ڈروگو’ کے نام سے بھی واقف نہ ہوں لیکن ان دنوں یہ نام اور کردار سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی امریکن گلوکار کی وجہ سے زیربحث ہے۔

پاکستان نژاد امریکی گلوکار سید اسامہ کرامت علی شاہ (اسامہ کام لاڈ) ریپ میوزک کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں لیکن ان دنوں انہیں اپنی ایک تصویر کی وجہ سے ‘پاکستانی کھال ڈروگو’کا نام دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ ‘کھال ڈروگو’ امریکی مصنف جارج آر آر مارٹن کے ناول پر مبنی ٹی وی سیریز ‘گیم آف تھرونز’ کا ایک کردار ہے جو کہ ‘ڈوتھراکی ‘نام کے قبیلے کا سربراہ ہوتا ہے۔ اس کردار کو اداکار جیسن موموا نے نبھایا ۔

اگرچہ یہ کردار سیریز کے ابتدائی دو سیزن میں ہی تھا مگر یہ لوگوں کے ذہنوں میں ایسا نقش ہو گیا کہ آج سات سیزن مکمل ہونے کے بعد بھی مقبول ہے۔

لیکن اسامہ کام لاڈ کی ایک حالیہ تصویر کے بعد انہیں دنیا بھر میں ‘پاکستانی کھال ڈروگو ‘ کہا جا رہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں