سڈنی:
سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوگ نے کہاکہ اس وقت پاکستان واحد ٹیم ہے جو بھارت کو اس کے ملک میں ہرا سکتی ہے۔
بریڈ ہوگ نے کہا کہ گرین کیپس کے پاس بہت مضبوط پیس یونٹ کے ساتھ بہتر اسپنرز بھی موجود ہیں، ان کی بیٹنگ میں بھی کافی گہرائی ہے، اس کے ساتھ وہ بھارتی کنڈیشنز کو بھی اچھی طرح جانتے ہیں، مگر مسئلہ یہ ہے کہ وہ سیاسی وجوہات کی بنا پر بھارت نہیں جا سکتے، اس لیے دوسری بہترین ٹیم جو کوہلی الیون کو ان کے میدانوں پر ہرا سکے وہ آسٹریلیا ہے۔
بریڈ ہوگ نے کہاکہ 2014 میں ویرات کوہلی کی جانب سے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے کے بعد بھارت اپنے ملک میں ایک بھی ٹیسٹ سیریز نہیں ہارا، آخری مرتبہ اسے اپنے میدانوں پر طویل فارمیٹ کی سیریز میں 2012 میں انگلینڈ سے شکست ہوئی تھی۔