پاکستانی کرکٹرز کو اچھی کارکردگی پر ایوارڈز ملنا شروع

پاکستانی کرکٹرز کو اچھی کارکردگی پر ایوارڈز ملنا شروع


پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں میں ایوارڈز دینا شروع کر دیے۔

سینئر ٹیم منیجر وہاب ریاض نے ایوارڈز دینے کی روایت کا آغاز کیا ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بہترین فیلڈر کا ایوارڈ شاہین آفریدی کو دیا گیا۔

وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھ کر نئی روایت قائم کرنے جا رہے ہیں، محمد عامر کو امپیکٹ پلیئر کا ایوارڈ دیا جاتا ہے۔

سینئر ٹیم منیجر وہاب ریاض نے محمد عامر کو میچ بال پیش کی۔

وہاب ریاض نے کہا کہ ابرار احمد، محمد رضوان اور شاہین آفریدی نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بہترین پرفارمنس دی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹی 20 باآسانی 7 وکٹ سے جیت لیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں