پاکستانی کرکٹرز کا یوم آزادی پر پیغام


پاکستانی کرکٹرز نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام پیغام دیا ہے۔

قومی کرکٹرز نے یوم آزادی پر پیغامات جاری کرتے ہوئے قوم کو مبارکباد دی ہے، محمد عباس نے کہا ہے کہ یہ ملک بہت قربانیاں دے کر حاصل ہوا ہے، ہم سب کو اسے ساتھ لے کر چلنا ہے۔

ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ یوم آزادی ہمیں آباؤ اجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،  قومی اتحاد کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے، پاکستان ہماری پہچان ہے، اس موقع پر ہمیں دل و جان سے محنت کرنے اور متحد رہنے کا وعدہ کرنا ہے،یاسر شاہ، امام الحق اور ندا ڈار کی جانب سے بھی قوم کو مبارکباد دی گئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں