لاہور:
پاکستانی کرکٹرز نے نئی سبز کٹ کی لاج رکھنے کا عزم ظاہر کردیا کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ میں ہیروز بنتے ہیں۔
کپتان نے کہا ہماری کوشش ہو گی کہ ملک کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں، شعیب ملک کا کہنا تھا کہ گرین شرٹ پہن کر فخر کا جو احساس ہوتا ہے وہ لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ محمد حفیظ نے کہا میں اپنے کیریئر میں ورلڈ کپ ٹائٹل کی کمی پوری کرنا چاہتا ہوں۔
عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ہم بھرپور سپورٹ کرنے والے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، حسن علی، حارث سہیل، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین نے بھی ٹائٹل جیتنے کے لیے اپنے بھرپور عزائم کا اظہار کیا ہے۔