پاکستانی پنجابی سینما کی بحالی پر عمارہ حکمت اور بلال لاشاری کے نام اعزاز

پاکستانی پنجابی سینما کی بحالی پر عمارہ حکمت اور بلال لاشاری کے نام اعزاز

پاکستان اور دنیا بھر میں تہلکہ مچانے اور جیو کے بینر تلے ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی پروڈیوسر اور کمپنی، انسائیکلوپیڈیا کی سی ای او عمارہ حکمت اور ہدایت کار بلال لاشاری کو یوم آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں اعزاز سے نوازا گیا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے پاکستان کے 76ویں جشن آزادی کے موقع پر گزشتہ روز لاہور کے گورنر ہاؤس پنجاب میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔

پاکستانی پنجابی سینما کی بحالی پر عمارہ حکمت اور  بلال لاشاری کے نام اعزاز

اس تقریب میں پاکستانی بالخصوص پنجابی سینما کی بحالی کے لئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرنے پر ریکارڈ توڑ بزنس کرنے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت اور ہدایت کار بلال لاشاری کو تعریفی سند پیش کی گئی۔

اس فلم کو پاکستانی سینما کے لئے گیم چینجر کے طور پر دیکھا جارہا ہے جس نے پاکستانی سینما کو دنیا کے نقشے پر لاکھڑا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں