پاکستانی ٹیم کے دورہ ہالینڈ اور آئرلینڈ کا شیڈول جاری


لاہور: 

پاکستانی ٹیم کے جولائی 2020 میں دورہ ہالینڈ اور آئرلینڈ کا باقاعدہ شیڈول جاری کردیاگیاہے۔

پی سی بی نے اکتوبر میں دورہ انگلینڈ سے پہلے ان ٹیموں کے خلاف میچز کھیلنے کا اعلان کیاتھا۔ اب میزبان بورڈ ز نے اپنا شیڈول باقاعدہ طورپر آئی سی سی کو بھی بھجوادیاہے جس کے تحت پاکستان کرکٹ ٹیم 4، 7 اور 9 جولائی کو ہالینڈ کے خلاف ایمسٹرڈیم میں ون ڈے میچ کھیلے گی۔ ان میچوں کے بعد گرین شرٹس آئرلینڈ کا دورہ کریں گے۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچ بارہ اورچودہ جولائی کو رکھے گئے ہیں۔اس سے پہلے آئرلینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں