پاکستانی نژاد امریکی کا کیلیفورنیا سے الیکشن لڑنے کا اعلان


پاکستانی نژاد امریکی علی سجاد تاج نے انتخابات 2026 کے لیے ریاست کیلیفورنیا اسمبلی کے لیے الیکشن لڑنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا ’ہیوز میڈیا گروپ‘ کی رپورٹ کے مطابق ضلع بھر سے رہنماؤں نے علی سجاد تاج کے اعلان کی تائید کی جبکہ علی سجاد تاج کو اسمبلی ضلع 67 کی موجودہ رکن شیرن کوئرک سلوا کی حمایت بھی حاصل ہے، خاتون رکن کی جانب سے ضلع بھر میں علی سجاد تاج کی قیادت میں اپنی خدمات کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

علی سجاد تاج نےحمایت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر سے مختلف رہنماؤں کی جانب سے حمایت پر وہ بے انتہا شکر گزار ہیں، جبکہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی نژاد علی سجاد کا کہنا تھا کہ ایک ساتھ مل کر ہم کمیونٹی کا مستقبل بہتر بنا سکتے ہیں، تعلیم، عوامی حفاظت، گھر کی سہولت اور معاشی ترقی کی راہ میں حائل مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔

موجودہ رکن اسمبلی ضلع 67 شیرن کوئرک سلوا کا علی سجاد تاج کی حمایت میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علی سجاد تاج ایک حقیقی رہنما ہیں جو کہ کمیونٹی کی ضروریات کو سمجھتے ہیں اور انہیں اپنے وعدے پورے کرنے کا تجربہ ہے، مجھےکوئی شک نہیں ہے کہ علی سجاد تاج ضلع 67 کے بہترین ترجمان ثابت ہوں گے۔

ضلع 67 کی خاتون رکن کے علاوہ مختلف اراکین سینیٹر جوش نیومین، ریاست کی وزیر خزانہ فیونا ما، بلینکا پیشیکو، ڈاکٹر جیسمیت بینس، مائیک گپسن اور سابق امریکی صدر باراک اوباما کی انتظامیہ کے رکن سینیٹر بوب آرشولیٹا کی جانب سے علی سجاد تاج اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں