پاکستانی نژاد امریکی سنگر فیصل اختر، احمد جہانزیب کا نیا گانا ’دور‘ ریلیز کردیا گی


پاکستانی نژاد امریکی سنگر فیصل اختر اور نامور موسیقار اور سُریلے سنگر احمد جہانزیب کا نیا سونگ ’دُور‘ دُنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا۔

گانے کی موسیقی احمد جہانزیب نے ترتیب دی ہے، جن کے حال ہی میں سپر ہٹ سونگ ’تیرا میرا پیار ہے امر‘ نے مقبولیت کی بلندیوں کو چُھوا ہے۔

پاکستانی نژاد امریکی سنگر فیصل اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے نئے رومانس سے بھرپور سونگ کی شوٹنگ امریکا، استنبول اور پاکستان میں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گانے کا رسپانس بہت شاندار آیا ہے، امریکا میں پاکستانی موسیقی اور گلوکاروں کی بہت مانگ ہے۔

فیصل اختر نے مزید کہا کہ احمد جہانزیب نے اس سونگ کی نہ صرف موسیقی ترتیب دی ہے، بلکہ انہوں نے میرے ساتھ ڈوئیٹ گایا بھی ہے، یہ ان کا پیار ہے، گانے کی ویڈیو بناتے وقت ہم نے انٹرنیشنل معیار کا خاص خیال رکھا ہے۔

فیصل اختر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ امریکا میں پاکستانی موسیقی کے حُسن میں اضافہ ہو، یہاں موسیقی کے دیوانے بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کے کنسرٹ میں بھی بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں، امید ہے ہمارا نیا سونگ بھی ہمارے دیگر گیتوں کی طرح کامیابی حاصل کرے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں