‎پاکستانی نژاد امریکی آئل ٹائیکون سید جاوید انور ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں مدعو ، گورنر ٹیکساس بھی ان کے ہمراہ انکے نجی طیارے میں واشنگٹن جائیں گے۔


پاکستانی نژاد امریکی آئل ٹائیکون سید جاوید انور ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں مدعو ، گورنر ٹیکساس بھی ان کے ہمراہ انکے نجی طیارے میں واشنگٹن جائیں گے۔

رپورٹ: راجہ زاہد اختر خانزادہ

ٹیکساس: دنیا بھر، خصوصاً تیسری دنیا کےرہنما، امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف بردار  میں شرکت کے انتہائی متمنی ہیں۔ تاہم، امریکہ میں کچھ ایسی پاکستانی نژاد شخصیات بھی موجود ہیں جنہیں ڈونلڈ ٹرمپ نے خصوصی طور پر مدعو کیا ہے۔ ان میں ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن پارٹی کے رہنما اور معروف آئل بزنس ٹائیکون سید جاوید انوربھی شامل ہیں جنکو نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریب حلف برداری میں شرکت کی خصوصی دعوت دی ہے۔

بش کی پورٹریٹ سیریز کا نام “آؤٹ آف مینی، ون: پورٹریٹس آف امریکہ کے تارکین وطن” ہے۔ یہ اگلے ماہ کے شروع میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فوٹو: انسٹاگرام/جارج بش

اس ضمن میں جب جیو/جنگ نے اس خبر کی تصدیق کے لیے سید جاوید انور سے فون پر رابطہ کیا، تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں نومنتخب صدر کی جانب سے خصوصی دعوت نامہ موصول ہوا ہے اور وہ واشنگٹن میں ہونے والی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ مزید اطلاعات کے مطابق، سید جاوید انور اس تقریب میں اپنے قریبی دوست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ  کے ہمراہ جانے کا پروگرام رکھتے ہیں اور گورنر ٹیکساس بھی انکے ہمراہ انکے نجی جہاز میں اس تقریب میں شرکت کے لیے جائیں گے۔

‎آئل ٹائیکون سید جاوید انورجاگو ٹئمز کے ایڈیٹر انچیف راجہ زاہد خانزادہ کے ہمراہ
Screenshot

واضح رہے کہ سید جاوید انور، جو پاکستانی نژاد امریکی ہیں، امریکہ میں آئل بزنس کے بڑے ناموں میں شمار ہوتے ہیں اور طویل عرصے سے ریپبلکن پارٹی سے وابستہ ہیں۔ وہ بش فیملی، بش سینئر اور بش جونیئر کے بھی قریبی دوست ہیں۔ جسکا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سابق صدر جارج بش نے اپنی پورٹریٹ سیریز ‘آؤٹ آف مینی، ون: پورٹریٹس آف امریکہ کے تارکین وطن’ میں سید جاوید انور کی پورٹریٹ بھی خود پینٹ کی تھی۔

سید جاوید انور پاکستان میں مسلسل فلاحی کاموں کے لیے لاکھوں ڈالر عطیہ کرتے ہیں جبکہ  ٹیکساس یونیورسٹی کو سالانہ تقریباً سات ملین ڈالر کی امداد فراہم کرتے ہیں۔ کمیونٹی میں انہیں “ٹیکساس کے شیخ” کے نام سے جانا جاتا ہے، جو اپنی سخاوت اور دل کھول کر عطیات دینے کی وجہ سے مشہور ہیں۔ وہ فلاحی خدمات کے ساتھ ساتھ سیاسی عمل میں بھی فعال ہیں اور انہوں نے ٹرمپ کی 2024 انتخابی مہم کے لیے دو ملین ڈالر کا بڑا عطیہ دیا تھا۔ ٹرمپ ٹیم کے عملے میں ان کا نام بڑے عزت و احترام سے لیا جاتا ہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سید جاوید انور کے سابق آرمی چیف اور صدر پرویز مشرف کے ساتھ بھی قریبی تعلقات رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں