پاکستانی سیٹلائٹ ’پاک سیٹ ایم ایم ون‘ زمینی مدار میں پہنچ گئی

پاکستانی سیٹلائٹ ’پاک سیٹ ایم ایم ون‘ زمینی مدار میں پہنچ گئی


پاکستان کی 30 مئی کو خلا میں بھیجی گئی سیٹلائٹ ’پاک سیٹ ایم ایم ون‘ 5 جون کو زمینی مدار میں پہنچ گئی۔

ترجمان سپارکو کے مطابق سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون زمین سے 38 ہزار 786 کلومیٹر کی بلندی پر موجود ہے۔

پاک سیٹ ایم ایم ون مواصلات کے جدید ترین آلات سے لیس ہے اور سیٹلائٹ سے تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت میسر آسکے گی۔

مدار میں پہنچنے کے بعد سیٹلائٹ کے سولر پینل استعمال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

سیٹلائٹ کی صحت جانچنے کے لیے سیٹلائٹ پر مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ یہ سیٹلائٹ پاکستان نیشنل اسپیس ایجنسی ’سپارکو‘ اور نیشنل اسپیس ایجنسی کی جانب سے خلا میں لانچ کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں سپارکو اور متعلقہ تمام اداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام جدت،ٹیکنالوجی کے ثمرات سے مستفید ہوں گے، پوری قوم کو سائنسدانوں کی شاندار کامیابی پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ مدار میں بھیج کر پاکستانی قوم نے ایک عظیم سنگ میل عبور کرلیا، ژی چانگ سینٹر سے سیٹلائٹ بھیجنا پاک چین مضبوط شراکت داری کا ثبوت ہے، ایسے اقدامات سے عوام جدت اور ٹیکنالوجی کے ثمرات سے استفادہ حاصل کریں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں