پاکستانی سینماؤں میں پہلی ترک فلم ریلیز کیلئے تیار


لاہور: 

پہلی ترک فلم ’’مریکل ان سیل نمبر 7‘‘ 13 مارچ کو پاکستان بھر کے سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی۔

پاکستان فلم ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اعجاز کامران نے ترک فلموں کی ریلیز کو پاکستانی سینماؤں کے لیے بحالی اور خوش آئند اقدام قرار دیا۔

انہوں نے کہا ترک فلم کی ریلیز ایک مثبت قدم ہے جسے شائقین کی حمایت کی ضرورت ہے۔ امید کرتا ہوں کہ یہ فلم اچھا بزنس کرے گی جس سے پاکستان میں دیگر ممالک جیسے ایران اورچین کی فلموں کی ریلیز کے لیے بھی راہ ہموار ہوگی۔

’’مریکل ان سیل نمبر7‘‘ پاکستان میں ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی جب کہ ڈسٹری بیوشن کمپنی اسے 45 سینماہاؤسز میں ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ کورین فلم کا ری میک ہے جو گزشتہ برس اکتوبر میں ریلیز کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں