پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری


پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج  انٹربینک میں ڈالر کے بھاؤ میں 52 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج ڈالر کا بھاؤ 281 روپے47 پیسے ہے۔اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے بڑھ کر 283 روپے ہے۔

اکتوبر میں انٹربینک میں ڈالر 6  روپے 27 پیسے سستا ہوا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں