پاکستانی تاجروں کو کم مدت میں ویزے کا اجرا یقینی بنایا جائیگا، انڈونیشیائی قونصل جنرل


کراچی: 

انڈونیشیا کے قونصل جنرل ٹوٹوک پریانامتو نے کہا ہے کہ پاکستانی تاجروں کوکم سے کم مدت میں ویزے کا اجرا یقینی بنایاجائے گا۔

قونصل جنرل ٹوٹوک پریانامتو نے پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے دورے کے موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈونیشیا کے صدر اور وزیراعظم برادر اسلامی ملک ہونے کے ناطے پاکستان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تجارت کے خواہش مندہیں اور اس مقصد کے لیے انڈونیشیا پاکستانی تاجروں کوہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے پی سی ڈی ایم اے کے ممبران کو دو دن میں ویزہ جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی تاجروں کوکم سے کم مدت میں ویزے کا اجرا یقینی بنایاجائے گا ۔


اپنا تبصرہ لکھیں