پاکستانی ایتھلیٹس کا بھی احترام کریں، بھارتی اولمپک میڈلسٹ پونیا

پاکستانی ایتھلیٹس کا بھی احترام کریں، بھارتی اولمپک میڈلسٹ پونیا


ممبئی: 

’پاکستانی ایتھلیٹس کا بھی احترام کریں ’بھارتی اولمپک میڈلسٹ بجرنگ پونیا نے ہم وطن نیرج چوپڑا کے موقف کی حمایت کردی۔بھارت کو جیویلین تھرو میں گولڈ میڈل دلانے والے نیرج چوپڑا نے اپنے ہی ملک کے شائقین کو متنبہ کیا تھا کہ وہ پاکستانی ایتھلیٹس کے خلاف اپنے غلیظ پروپیگنڈے اور ایجنڈے کیلیے ان کا نام استعمال نہ کریں، اب ٹوکیو گیمز میں ہی میڈل جیتنے والے بھارتی ریسلر بجرنگ پونیا بھی ان کی حمایت میں سامنے آگئے۔

انھوں نے کہاکہ ایتھلیٹ چاہے پاکستان کا ہو یا اس کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو، وہ اپنی قوم کی نمائندگی کرتا ہے اور پہلے کھلاڑی ہوتا ہے، کسی کو صرف اس بنیاد پر نشانہ نہیں بنانا چاہیے کہ اس کا تعلق پاکستان سے ہے، ایتھلیٹس کا احترام کیا جانا چاہیے۔


اپنا تبصرہ لکھیں