پاکستانی امریکن پریس ایسوسی ایشن ( پاپا) کے زیراہتمام کورونا وائرس کی وبا پر ویب نار کااہتمام امریکہ بھر میں مقیم صحافیوں کا درپیش چیلنجز ، مشکلات اور انکے حل سے متعلق اظہار خیال

پاکستانی امریکن پریس ایسوسی ایشن ( پاپا) کے زیراہتمام  کورونا وائرس کی وبا پر ویب  نار کااہتمام  امریکہ بھر میں مقیمصحافیوں کا درپیش چیلنجز ، مشکلات اور انکے حل  سے متعلق  اظہار خیال


واشنگٹن
: (اسٹاف رپورٹر)  پاکستانی امریکن پریس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کورونا وائرس کیوبا کے دوران امریکہ میں مقیم صحافیوں کو درپیش چیلنجز اور اپنے صحافتی فرائض منصبی کیادائیگی کرنے جیسے اہم موضوع پر ایک ویب نار کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکہ بھر میں مقیمپاکستانی نژاد امریکی صحافیوں نے شرکت کی اور صحافیوں کو اس وبا کے دوران کن مشکلات کاسامنا ہے اس بارے زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے تفصیل سے اظہار خیال کیا، اس ویب نار کاآغاز پاکستانی امریکن پریس ایسوسی ایشن کے صدر خرم شہزاد نے افتتاحی کلمات سے کیا اورویب نار کے موضوع اور اہمیت پر روشنی ڈالی، جبکہ یوسف چودھری اور مریم صبیع نے نظامت کےفرائض سرانجام دیئے، ویب نار میں شریک صحافیوں کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے دورانپاکستانی نژاد صحافی جان ہتھیلی پر رکھ کر حقائق مبنی بر خبروں کو اپنے اداروں تک پہنچانےمیں اہم کردار ادا کررہے ہیں، اور درست خبر کو درست زاویے سے ہی پیش کیا جاتا ہے، خبر کاجاننا عوام کا حق ہے اور ان حالات میں جب ہر طرف افواہوں کا بازار بھی گرم ہو اور وبا کے باعثجان جانے کا خطرہ سر پر لٹکتی تلوار کی مانند ہو، تو ایسے میں عوام تک درست انفارمیشنپہنچانا کس قدر دشوار کام ہوتا ہے یہ وہی جانتا ہے جو اس مرحلے سے گزر رہا ہوتا ہے، شرکا کاکہنا تھا کہ  امریکہ میں مقیم ایک صحافی کو صحافتی فرائض کی انجام دہی کے دوران ہی کوروناکا مرض لاحق ہوگیا، لیکن انہوں نے اپنے فرض کو خوب نبھایا اور الحمد للہ اب وہ روبہ صحت ہیں،شرکا نے اس موقع پر صحافیوں کے اس کردار کو بھی سراہا جوکہ وہ مستحق اور سفید پوشکمیونٹی کے افراد کو ادویات اور راشن کی فراہمی کےلئے ادا کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اپنےفرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ مخلوق خدا کی خدمت بلاشبہ بہت اجر کا کام ہے اور صحافیاس میدان میں بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے، ویب نار میں پاکستانی امریکن پریس ایسوسیایشن کی نائب صدر نوزیرہ اعظم نے اس وبا کے دوران شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندیکےلئے دعا کروائی، ویب نار میں شرکت کرنے والوں میں  جیو نیوز و روزنامہ جنگ کے ٹیکساس میںگروپ نمائیندہ راجہ زاہد خانزادہ، دنیا نیوز نیویارک کے بیوروچیف معاوذ صدیقی، نیا دور  نیو یارککے سینئر نمائیندہ رضا رومی،  ہم نیوز کے ورجینیا میں کارسپانڈنٹ جمال بلوچ، وائس آف امریکہواشنگٹن کے کارسپانڈنٹ ثاقب الاسلام، واشنگٹن ڈی سی سے فری لانس صحافی عزیز احمد،  سماٹی وی کے شکاگو میں نمائیندہ یاسر فیروز سالا، بول نیوز کے ٹیکساس میں کارسپانڈنٹ کامرانجیلانی، ڈیلی ٹائمز کی پینسلوانیا میں کارسپانڈنٹ مریم صبیح، اے آر وائی کے ٹیکساس میںکارسپانڈنٹ غضنفر ہاشمی، وی او ایس اے ٹی وی کے نیو یارک میں نمائیندہ  فہیم میاں، آواز نیوزپیپر کے نیو یارک میں نمائیندہ محمد فرخ،  سیون نیوز کے کارسپانڈنٹ  نوریز میاں، اردو نیوز کےنیویارک میں کارسپانڈنٹ محسن ظہیر، آواز نیوزپیپر نیوجرسی کے نمائیندہ عامر بیگ، دی فنانشلڈیلی واشنگٹن کی نمائیندہ نوزیرہ اعظم، وی او ایس اے  ٹی وی کیلی دورنیا کے نمائیندہ ریحانخان، دنیا نیوز کیلی فورنیا کے نمائیندہ عظمت گل، دنیا نیوز ڈیلس کے نمائیندہ  رانا زاہد، وی اوایس اے کے کارسپانڈنٹ عامر رحمان خان، این ڈی ٹی وی کے کارسپانڈنٹ مدیحہ منظور، آوازنیوپیپر  پینسلوانیا کے قاضی نوید،چینل 5  واشنگٹن کے کارسپانڈنٹ مقیم احمد، فلوریڈا سے شمیمبانو، اردو ٹائمز میری لینڈ سے فضل خالق اور کینیڈا سے سعود ظفر شامل تھے