پاکستانی امریکن صحافی امریکا میں صدارتی مباحثہ ماڈریٹ کرنے کیلئے منتخب


پاکستانی نژاد امریکی صحافی آمنہ نواز کو امریکا کے صدارتی امیدوار بننے کے ڈیموکریٹ خواہشمندوں کا مباحثہ ماڈریٹ کرنے کے لیے منتخب کر لیا گیا۔

آمنہ نواز جنوبی ایشیاء سے تعلق رکھنے والی پہلی امریکی ہیں جو صدارتی مباحثہ ماڈریٹ کرکے تاریخ رقم کریں گی۔

امریکا کے صدارتی امیدوار بننےکے ڈیموکریٹ خواہشمندوں کا یہ مباحثہ 19 دسمبر کو کیلی فورنیا میں ہوگا۔

فوٹو: بشکریہ گلوبل ولیج اسپیس

40 برس کی آمنہ نواز امریکی ٹی وی پی بی ایس سے وابستہ ہیں جو  بطور سینئر نیشنل کوریسپونڈنٹ خدمات انجام دے رہی ہیں۔

فوٹو: فائل

پاکستانی نژاد امریکی صحافی آمنہ نواز  پاکستان، افغانستان، شام اور ترکی میں رپورٹنگ بھی کر چکی ہیں، انہیں  سیاست، امور خارجہ، تعلیم، ماحول،کلچر اور اسپورٹس میں رپورٹنگ کا تجربہ ہے۔

فوٹو: فائل

ایمی ایوارڈ یافتہ آمنہ نواز شمالی وزیرستان کا دورہ کرنے والی پہلی غیر ملکی صحافی تھیں، آمنہ نے ملالہ پر حملہ، اسامہ بن لادن کے کپماؤنڈ پر امریکی کارروائی کو بھی کورکیا تھا۔

واضح رہے کہ ماضی میں سرکاری ٹی وی سے وابستہ صحافی شجاع نواز کی بیٹی آمنہ ورجینیا میں پیداہوئیں تھیں، صحافت میں غیر معمولی کوریج پر آمنہ نواز کو ‘ایمی ایوارڈ‘ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں