پاکستانی اداکار نعمان اعجاز کی دوستوں کے ہمراہ رقص کرنے کی ویڈیو وائرل

پاکستانی اداکار نعمان اعجاز کی دوستوں کے ہمراہ رقص کرنے کی ویڈیو وائرل


پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار نعمان اعجاز اکثر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتے ہیں اور اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتے ہیں اور مداح ان کی اداکاری کو خوب پسند کرتے ہیں۔

حال ہی میں معروف اداکار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں دوستوں کے ہمراہ رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارنعمان اعجاز کسی شادی پر دوستوں کے ہمراہ بھارتی گانے ’دیسی بوائز‘ پر ڈانس کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نعمان اعجاز اور ان کے دوستوں نے سفید رنگ کا کرتہ اور سیاہ رنگ کا کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔

اداکار کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے خوب پسند کی گئی اور انہیں ایک اعلیٰ شخصیت اور لیجنڈری اداکار قرار دیا۔

واضح رہے کہنعمان اعجاز نے ڈرامہ سیریل ’سنگِ مرمر‘، ’کیسی تیری خودغرضی‘، ’پری زاد‘ اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔


اپنا تبصرہ لکھیں