پاکستانی آرٹسٹ کا تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی خواتین کو ہمت دلانے کا منفرد انداز


پاکستان کے معروف اور ٹیلنٹڈ میک اَپ آرٹسٹ شعیب خان نے بالی وڈ کی فلم ’چھپاک‘ میں اداکارہ دپیکا پڈوکون کے کردار کا روپ دھار لیا۔

فلم ’چھپاک‘ کی کہانی دراصل تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی بھارتی لڑکی لکشمی اگروال کی سوانح حیات پر مبنی ہے اور اس لڑکی کا کردار دپیکا پڈوکون نے ادا کیا ہے۔

فوٹو: بشکریہ شعیب خان انسٹاگرام

اس کردار کو نبھانے کے لیے اداکارہ دپیکا پڈکون نے میک اپ کے ذریعے لکشمی اگروال کا روپ دھارا تھا جسے بے حد سراہا بھی گیا۔

اب پاکستانی میک اَپ آرٹسٹ شعیب خان نے اپنے ٹیلنٹ کا استعمال کرتے ہوئے فلم ’چھپاک‘ میں دپیکا پڈوکون کے کردار کا روپ دھارا ہے جسے سوشل میڈیا پر حد پسند جا رہا ہے۔

شعیب خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کی جس میں دو تصویروں کا موازنہ کیا گیا جس میں ایک طرف اداکارہ دپیکا پڈوکون ہیں تو دوسری طرف شعیب خان بھی ہوبہو ان ہی کے روپ کو دھارے ہوئے ہیں۔

میک اَپ آرٹسٹ شعیب خان نے اپنی تصویر پر ایک طویل کیپشن بھی لکھا جس میں انہوں نے تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی خواتین کے لیے ہمت کا پیغام بھی دیا۔

سوشل میڈیا پر شعیب خان کے ٹیلنٹ کی مداحوں کے ساتھ ساتھ شوبز شخصیات کی جانب سے بھی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

اضح رہے کہ اس سے قبل بھی میک اَپ آرٹسٹ شعیب خان نے ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کا روپ دھار کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا تھا۔

علاوہ ازیں شعیب خان اپنے ٹیلنٹ کا استعمال کرتے ہوئے متعدد ہالی وڈشخصیات کا بھی روپ دھار چکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں