پاول کی گرفتاری میں سیاست نہیں کی گئی، میکرون

پاول کی گرفتاری میں سیاست نہیں کی گئی، میکرون


فرانسیسی حکومت نے پیغامات رسانی سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے بانی پاول دورو کو جیل بھیج دیا ہے۔

فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے دعویٰ کیا ہے کہ پاول کی گرفتاری میں سیاست نہیں کی گئی، یہ ججوں پر منحصر ہے کہ وہ اس بارے میں کیا فیصلہ کرتے ہیں۔

پاول پر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجود مواد کی پولیسنگ میں ناکامی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، تاہم پاول دورو کہہ چکے ہیں کہ امریکا کی ایف بی آئی انکے پلیٹ فارم تک بیک ڈور سے رسائی چاہتی تھی مگر انہوں نے انکار کردیا تھا۔

پاول کیخلاف کارروائی کو دیکھتے ہوئے ویڈیوز سے متعلق ایک اور بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے بانی کرس پیولوسکی نے یورپ چھوڑ دیا ہے۔

فرانس سے پرواز کرنے کے بعد اپنے پیغام میں کرس پیولوسکی نے الزام لگایا کہ ملک میں آزادی اظہار سے متعلق فرانس کے صدر جھوٹ بول رہے ہیں، انہیں اپنا پلیٹ فارم فرانس میں صرف اس لیے بند کرنا پڑا ہے کیونکہ وہاں آزادی اظہار نہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں